ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کےنائب پرنسپال کی سبکدوشی پر وداعی تقریب کا انعقاد

بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کےنائب پرنسپال کی سبکدوشی پر وداعی تقریب کا انعقاد

Thu, 01 Jul 2021 19:58:40    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل میں گذشتہ 27برسوں سے تدریسی خدمات انجام دینےو الے نائب پرنسپال ڈاکٹر ایچ ایم پال چندر وظیفہ یاب ہونے پر کالج میں منعقدہ وداعی تقریب میں ان کی تہنیت کرتےہوئے خدمات کی ستائش کی گئی ۔

1994سے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینےو الے ڈاکٹر پال چندرا 30جون 2021کو تدریسی خدمات سے سبکدوش ہوئے۔ انجمن حامئی مسلمین کی انتظامیہ نے انہیں2015میں نائب پرنسپال کے عہدے پر نامزد کیا تھا۔ اور انہوں نے 2009سے سول انجنئیرنگ شعبہ کے صدر کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے ان کی تہنیت کی گئی اور خدمات کو سراہا گیا۔ کالج بورڈ سکریٹری محی الدین رکن الدین اور پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی موجود تھے۔


Share: